پریمیئر فٹبال لیگ، آرمی اور واپڈا نے میچز جیت لئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے میچز جیت لئے۔ بلوچ فٹبال کلب کے خلاف واپڈا نے چھ صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عارف محمود نے تین، محمد بلال نے دو جبکہ وسیم عباس نے ایک گول سکور کیا۔ میچ کے اختتام پر عارف محمود کو بہتری کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں آرمی نے کے پی ٹی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیدی۔