• news

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہاکی کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل کراچی میں شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) دسمبر میں بھارت میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے ہاکی کلب کراچی میں شروع ہوگا، تمام کھلاڑیوں کو آج کیمپ کمانڈنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہاکی فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر تربیتی کیمپ کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں گول کیپر عمران بٹ، امجد علی، مظہر عباس اور محمد طلال خالد ،فل بیکس میں محمد عمران، محمد عرفان، سید کاشف شاہ، عاطف مشتاق، مبشر علی اورزاہد اللہ، ہاف بیکس میں احمد شکیل بٹ، محمد رضوان جونیئر، فیضان، ابو بکر، محمد توثیق، زوہیب اشرف، قاسم، فیصل قادر، تصور عباس اور راشد محمود جبکہ فارورڈز میں محمد ارسلان قادر، رانا محمد عمیر، محمد سلمان حسین، محمد وقاص، شفقت رسول، محمد عمر بھٹہ، شان ارشاد، محمد دلبر، اسد بشیر، کاشف علی، محمد رضوان، رضوان علی، محمد افضل یعقوب، علی شان، شہباز احمد، محمد عتیق، نوہیز زاہد ملک اور نوید شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 6 تا 14دسمبر بھارت میں کھیلا۔

ای پیپر-دی نیشن