جماعت الاحرار کا مہمند ایجنسی میں بھتہ وصولی اور تین روز قبل ہونیوالے دھماکے سے اظہار لاتعلقی
اسلام آباد / مہمند ایجنسی (آئی این پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار نے مہمند ایجنسی بالخصوص تحصیل حلیم زئی میں مجاہدین کے نام پر بھتہ وصولی اور تین روز قبل ہونیوالے دھماکے سے اپنی مکمل لاتعلقی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر مسلمان کی جان و مال کا تحفظ اپنا فرض سمجھتے ہیں ، پچھلے کچھ عرصے سے چند سازشی عناصر نے مجاہدین کے نام پر بھتہ لینے کیلئے دھمکی آمیز خطوط تقسیم کئے، انہی لوگوں نے تین دن پہلے دھماکہ کرکے ایک بے گناہ معصوم کو شہید اور دو عام مسلمانوں کو زخمی کر دیا۔ ایسے عناصر کا ہم مجاہدین سے کوئی تعلق نہیں یہ تمام حربے عام مسلمانوں اور مجاہدین کے درمیان خلیج پیدا کرنے کیلئے ہیں جس کو ملکر ناکام بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔