• news

19سالہ شعبان بخاری جامع مسجد دہلی کے نئے شاہی امام منتخب

کراچی(نوائے وقت نیوز)بھارت کی سب سے بڑی جامع مسجد دہلی کے 19سال کے نئے شاہی امام کا انتخاب کیا گیا۔بھارتی اخبار’’ہندوستان ٹائمز ‘‘ کے مطابق انیس سالہ شعبان بخاری موجودہ شاہی امام سید احمد بخاری کے صاحبزادے ہیں اوروہ دہلی کی جامع مسجد کے14 ویں شاہی امام ہوں گے۔2000سے اس مرتبے پر فائز سید امام بخاری کا کہنا ہے کہ سبحان کااس بااثر عہدے پر انتخاب ان کی مذہبی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کی طرف مضبوط جھکائو ہے۔نو عمر سبحان ایک نجی یونی ورسٹی سے سوشل ورک میں بیچلرز کر رہے ہیں۔22نومبر کو ایک تقریب میں ان کو نائب شاہی امام کا منصب سپرد کیا جائے گا۔اس تقریب میں دنیا بھر سے ایک ہزار مذہبی رہنما شریک ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن