• news

نئے صوبے کا مطالبہ کرکے کیا خون خرابہ کرانا ہے: خورشید شاہ

کراچی (نوائے وقت نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے، کراچی میں ایک کروڑ سے زیادہ تعداد میں دوسری قومیتیں آباد ہیں۔ نئے صوبے کا مطالبہ کرکے کیا خون خرابہ کرانا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست کو الگ کیا جائے کوئی دوسری بات کرنی ہے تو کھل کر کی جائے۔ نفرتیں چھوڑ دی جائیں ان سے نقصان ہوگا۔ کراچی میں ایک کروڑ سے زیادہ دوسری قومیتیں آباد ہیں۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بلاجواز سیاسی اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں تلخ جملوں کا تبادلہ ماضی میں بھی کیا گیا اور اسے بھلا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن