لاہور میں ڈکیتی کی 14 وارداتیں، شہریوں سے 74 لاکھ روپے و قیمتی اشیاء لوٹ لیں
لاہور، فیروز والا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ معلوم ہوا ہے جوہر ٹائون ایف ٹو میں اسد کے گھر سے چور 35 لاکھ کی نقدی زیورات چوری کرکے لے گئے۔ جوہر ٹائون ای بلاک میں شہزاد کے گھر سے ڈاکو 9 لاکھ، ڈیفنس بی کیو بلاک میں ندیم کے گھر سے 8 لاکھ، چوہنگ ریل ٹائون میں مدثر کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی، زیورات، جنوبی چھائونی کیولری گرائونڈ میں یوٹیلیٹی سٹور سے 78 ہزار کی نقدی لوٹ، گلبرگ میں احسان اور اس کی خالہ سے ایف سی کالج کے قریب ایک خاتون اور تین ڈاکوئوں جنہوں نے وائرلیس اور اسلحہ پکڑ رکھا تھا ساڑھے پانچ لاکھ لوٹ کر لے گئے۔ فیصل ٹائون میںذوالفقار اور اس کی فیملی سے پانچ لاکھ، نواں کوٹ میں زین اور اس کی فیملی سے دو لاکھ، ستوکتلہ میں ہمایوں سے چار لاکھ کی پک اپ اور نقدی، ڈیفنس اے زیڈ بلاک میں عبدالماجد اور اس کے دوست سے 2 لاکھ، اسلام پورہ اقبال ٹائون راوی بلاک میں عامر اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ 50 ہزار، مصری شاہ گھوڑے شاہ دربار کے قریب سعید سے 60 ہزار، مسلم ٹائون کیمپس پل کے سامنے دانش سے 2 لاکھ، اسلام پورہ بند روڈ پر معین اختر اور ریس کورس دھرم پورہ میں شفیق سے موٹر سائیکلیں اور نقدی موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام پورہ سے منظور اور شرافت، گوالمنڈی سے رفیق، قلعہ گجر سنگھ سے فاروق، نولکھا سے عمران، باغبانپورہ سے امیر خان، ہربنس پورہ سے طارق اور بھاٹی گیٹ سے رانا ریاض کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ ڈیفنس بی میں طارق شیراکوٹ میں گوہر، گلشن اقبال سے شہباز، ریس کورس سے احمد، مصطفی آباد سے ذیشان اور اچھرہ سے محمد علی کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ عبدالمالک اور فیض پور کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر دوافراد سے چار لاکھ 75 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین لی۔ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا۔ فیض پور کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر عبدالرحمن سے ایک لاکھ 23 ہزار روپے، موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر لے گئے۔ بدونہر کے قریب ڈاکوئوں نے گلفام اور اس کے بھائی سکندر کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ساڑھے تین لاکھ کے انعامی بانڈز اوررقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے کوٹ عبدالمالک کے قریب عمران کے ماموں کو روک کر لوٹ لیا، مزاحمت پر اسے پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔ ڈاکو فیکٹری کے گودام سے ساڑھے تین لاکھ کا سامان لوٹ کر لے گئے۔ مریدکے میں ڈاکو موبائل سنٹر سے لاکھوں روپے کی بیٹریاں لے کر فرار ہوگئے۔