سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے بہنوئی کے گھر ڈکیتی‘ ڈاکو 3 لاکھ‘ 12 تولے سونا لے گئے
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بہنوئی ایاز خان کے گھر ڈکیتی کی واردات‘ چار ڈاکو 3 لاکھ روپے نقد رقم اور 12 تولے سونا لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تھانہ آئی نائن کے علاقے میں رہائش پذیر سابق چیف جسٹس کے بہنوئی ایاز خان کے گھر چار ڈاکو داخل ہو گئے۔ انہوں نے تمام گھر والوں کو یرغمال بناتے ہوئے گھر میں لوٹ مارکی۔ پولیس نے گھریلو ملازمہ اور اس کے بھائی کو شامل تفتیش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔