حکومت کے ساتھ سمجھوتے میں طاہر القادری کے خاندان نے اہم کردار ادا کیا: ذرائع
فیصل آباد (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور حکومت کے درمیان سمجھوتے میں اہم کردار طاہر القادری کے خاندان نے ادا کیا جن میں ان کے دونوں بیٹے اور اہلیہ کے علاوہ ان کے قریبی رشتہ دار شامل تھے جبکہ حکومت کی طرف سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور ان کے قریبی دوستوںنے جن کی شہریت کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کی تھی نے بھی اہم کردار اداکیا۔ عنقریب وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے افراد سے طاہر القادری کی ملاقات بھی ہوگی۔ آن لائن کے مطابق طاہر القادری اور ان کے اہلخانہ کو وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے حلفاً اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ ماڈل ٹائون کے سانحہ میں وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کسی بھی صورت میں ملوث نہیں ہیں اگر کسی بھی وقت یہ بات ثابت ہوجائے تو وہ ہر قسم کی سزا بھگتنے کو تیار ہونگے۔