• news

وزیر پٹرولیم کی سربراہی میں وفد ایران پہنچ گیا شاہد خاقان آج ایرانی ہم منصب سے ملاقات گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کرینگے

تہران (آئی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیلئے تہران پہنچ گیا جو ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے سے متعلق ایرانی حکام سے بات چیت کریگا۔ توقع ہے کہ وفد ایرانی حکام کو نئی تجاویز بھی دیگا۔ امکان ہے شاہد خاقان عباسی (آج) اپنے ایرانی ہم منصب بیجان نمدار زنگا نے سے ملاقات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن