• news

عراق میں خودکش کار بم دھماکہ‘ 27 افراد ہلاک‘ 60 زخمی

بغداد (نوائے وقت رپورٹ)عراقی دارالحکومت بغداد میں چیک پوسٹ کے قریب خود کش کار بم دھماکہ میں 27افراد ہلاک اور 60زخمی ہو گئے۔ خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی سرکاری فوج کی مدد کرنے والے امن لشکر کے درمیان لے جا کر دھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجہ میں 27افراد ہلاک60سے زائد زخمی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن