دہشت گرد پولیو کیخلاف قومی مہم کو ناکام بناناچاہتے ہیں: پرویز خٹک
پشاور(اے این این)خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ نے اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کیخلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سطح پربھر پور مہم چلانے کے باوجود بچوں کے پولیو سے متاثر ہونے کے واقعات منظر عام پر آنا لمحہ فکریہ ہے ۔ ہم پر مزید بین الاقوامی پابندیاں لگنے کا امکان ہے جس میں ہمارے بیرون ملک کام کرنے والے محنت کش براہ راست متاثر ہونگے۔ ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا پولیو مہم کا مقصد لوگوں میں پولیو کے خلاف آگاہی اُجاگر کرنا ہے۔ والدین از خود بچوں کو قطرے پلائیں،دہشت گرد دیگر محاذوں پر ہمیں کمزور کرنے کے علاوہ ہمارے بچوںکی معذوری کے بھی درپے ہیں اور قومی مہم کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔