• news

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری:3 ماہ دئیے جائیں، خورشید شاہ کی سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کے لئے منظور

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا اور چیف الیکشن کمشن کی تقرری کے لئے سپریم کورٹ سے 3 ماہ کی مہلت کی استدعا کی ہے۔ جواب اعتزاز احسن اور رضا ربانی کے توسط سے جمع کروایا گیا جواب میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ آئینی ہے، وزیراعظم سے مشاورت کرنی ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں صاف اور شفاف انتخابات کیلئے ایسے شخص کا انتخاب کیا جائے جس پر تمام پارلیمانی جماعتیں متفق ہوں، تقرری کیلئے ناموں پر غور کر رہے ہیں چھ نام زیرغور ہیں، نامزدگی کے لئے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں جس کے لئے وقت چاہئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے وقت تمام پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لیا جائے گا، تقرری پر مقننہ کی نگرانی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے چیف الکشن کمشنر کی تقرری کے لئے 28اکتوبر کی مہلت دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی اور کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 30اکتوبر کو کرے گا۔ اپوزیشن نے جواب عدالت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا حکم پر داخل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن