• news

2013ء کے الیکشن شفاف ترین تھے، طاہر القادری کا احتجاج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: کینیڈین ہائی کمشنر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا کے ہائی کمشنر گریگ جیو کاس نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات پاکستان کے شفاف ترین انتخابات تھے، میں خود کئی پولنگ سٹیشنز پر گیا تھا، الیکشن حوصلہ افزا تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طاہر القادری پاکستانی شہری بھی ہیں، حکومت کیخلاف احتجاج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، الیکشن میں کچھ مقامات پر مسائل ہوں گے، ایسا کینیڈا میں بھی ہوتا ہے، ریکوڈک منصوبے پر عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن