• news

گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے دونوں وزراء کے استعفے منظور کرلئے

 کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیو ایم کے دو وزرا ڈاکٹر صغیر اور رؤف صدیقی کے استعفے منظور کرلئے۔ پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم کے وزرا کی جانب سے گورنر سندھ کو استعفے جمع کرائے گئے تھے جسے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے منگل کو منظور کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو ارسال کردیئے۔ ایم کیو ایم کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد اور وزیر انڈسٹری رؤف صدیقی نے گورنر سندھ کو استعفے جمع کرانے سے قبل ہی زیراستعمال سرکاری گاڑیاں واپس کردی تھیں جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے استعفے منظور ہونے کے بعد ایم کیو ایم باقاعدہ طور پر سندھ حکومت سے الگ ہوگئی۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مشیر اور معاون خصوصی عادل صدیقی، فیصل سبزواری اور عبدالحسیب کے استعفے پہلے ہی وزیراعلی سندھ نے منظور کر لئے تھے جبکہ اس حوالے سے گورنر سندھ کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن