• news

پنجاب کی صنعتوں کو15 نومبر سے15 فروری تک گیس فراہمی بند رہے گی، نوٹس جاری

لاہور (آن لائن) پنجاب کی صنعتوں کو آئندہ تین ماہ گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے 4 ہزار سے زائد صنعتوں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ سوئی ناردرن رواں سردیوں میں ملک کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوگا ۔ سوئی ناردرن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کی صنعتوں کو پندرہ نومبر سے پندرہ فروری تک گیس بندش کا سامنا کرنا پڑیگا اور بندش کے بارے میں چار ہزار سے زائد صنعتوں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سردیوں کے حوالے سے سوئی ناردرن گیس کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو رپورٹ بھجوائی گئی ہے جس میں آگاہ کیا گیا کہ سردیوں میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوگا اور چودہ سو ملین مکعب فٹ سے بھی تجاوز کرجائے گی اور یہ ریکارڈ کمی ہوگی اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کی جانب سے سمری کی صورت میں تجویز دی گئی ہے کہ تین مہینوں تک پنجاب کی چھوٹی بڑی صنعتوں کو گیس فراہمی بند رکھی جائے اور نوٹسز بھی تمام مل مالکان کو جاری کر دیئے گئے ہیں وہ اس حوالے سے تمام انتظامات ابھی سے کریں کیونکہ سردیوں میں گیس فراہمی کی اولین ترجیح گھریلو صارفین ہونگے اس حوالے سے حتمی اجلاس 15 نومبر کو ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن