• news

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس‘ 5 ارب 77 کروڑ کے 3 منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 5 ارب 77 کروڑ روپے کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ 33 ارب روپے کے 4 منصوبوں کو سفارشات کے ساتھ ایکنک کو بھیج دیا۔ جن 3 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں 300 ٹریکشن موٹرز کی مرمت‘ ایک ارب 35 کروڑ روپے کی لاگت سے کراچی پورٹ‘ پورٹ قاسم پر 3 فکسڈ اور ایک موبائل سیکنر کی تنصیب اور سرکاری تحویل کے کاروباری اداروں میں اصلاحات کا منصوبہ شامل ہے جس پر 2 ارب 27 کروپ روپے لاگت آئے گی۔ ایکنک کو بھیجے گئے منصوبوں میں 400 ریلوے کوچز کی اپ گریڈیشن، 100 ریلویز انجنوں کی مرمت‘ لودھراں سے ملتان‘ خانیوال سے سرگودھا‘ سگنل گیئر کی تبدیلی کا منصوبہ اور اسلام آباد رائے کورٹ سیکشن فیز ون حویلیاں تھاکوٹ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ریلویز 2025ء بزنس پلان تیار کرے۔

ای پیپر-دی نیشن