لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ڈرون کوریج پر ایک ماہ کیلئے پابندی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں ایک ماہ کیلئے فضائی کوریج پر پابندی عائد کردی۔ ڈرون کوریج کی آڑ میں شرپسند عناصر اپنی کارروائی کرسکتے ہیں۔ 27 نومبر تک لاہور میںڈرون کے ذریعے فضائی کوریج پر پابندی عائد ہوگی۔