بھلوال: ڈاکو باپ بیٹا واردات کرتے دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گئے
بھلوال(نامہ نگار) ڈکیتی کرنے والے باپ بیٹے کو اہل دیہہ نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔ چک 22 شمالی کے قریب سیم نالہ پر خالد نامی ڈکیت نے اپنے بیٹے عمران کے ہمراہ ڈکیتی کرتے ہوئے سبزی فروش کو لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ ڈاکو باپ بیٹا موٹر سائیکل پر فرار ہورہے تھے تو بارش کے باعث انکی موٹر سائیکل کیچڑ میں پھنس گئی جس پر لوگوں نے انہیں پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔