• news

’’بھارتیو کشمیر ہمارا چھوڑ دو‘‘ برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

برسلز(ثناء نیوز)آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر لندن ملین مارچ کی زبردست کامیابی کے بعدبیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں کابہت بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے کی قیادت بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کی ۔ اس موقع پرمظاہرین زبردست نعرے بازی کررہے تھے مطاہرین نے اس موقع پر بھارتیوں کشمیر ہمارا چھوڑ دو،بھارتی غاصبو کشمیر سے نکل جائو ، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائو اور اسی طرح کے نعروں پر مشتمل بینرز، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا  آج 29اکتوبر کوپیرس میں بھی بھارتی سفارتخانے کے سامنے اسی طرح کا مظاہرہ کیاجائے گا۔ہم انٹرنیشنل کمیونٹی سے کہہ رہے ہیں کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے روکا جائے۔ مظاہرین نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو انکا حق خود اردیت دے۔  برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے یہ مظاہرہ تین گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اس موقع پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔ یاسین ملک اور شبیر شاہ نے کہا 27 اکتوبر کی ہڑتال  بھارت کے خلاف ریفرنڈم کی حیثیت رکھتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن