پاکستان کا ایٹمی پروگرام قبول کرنے کو تیار نہیں: عبدالقادر بلوچ
اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، دین اسلام 1400 سال سے امن و محبت اور سلامتی کا دین ہے اور دنیا میں عدم برداشت اور دہشت گردی کا جو ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اسکا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام دنیا قبول کرنے کو تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سیفران اور مہمان خصوصی عبدالقادر بلوچ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے قائد اعظم آڈیٹوریم میں دو روزہ قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلا س میں کیا۔مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ امن کا راستہ لڑائی میں نہیں بلکہ افہام و تفہیم میں پنہاں ہے مغرب کے دانشوروں سے مکالمہ اور تبادلہ افکار کی ضرورت ہے۔