متحدہ بری جماعت ضرور ہے لادین نہیں‘کیا خورشید شاہ کو اسلئے معاف کردیں وہ صاحب اختیار ہیں: رئوف صدیقی
کراچی ( آئی این پی ) ایم کیو ایم کے رہنماء سابق وزیر رئوف صدیقی نے کہا ہے کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسہ سے ایک دن پہلے خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی دی، قرآن کے کسی بھی لفظ کا انکار توہین قرآن کے ذمرے میں آتا ہے، یہ مذہبی معاملہ ہے سیاسی نہیں۔ یہی جرم کوئی غیر مسلم کرتا تو اس سمیت پوری بستی جلا دی جاتی، خورشید شاہ نے معافی مانگی تو کیا اس لئے درگزر کردیں کہ وہ صاحب اختیار ہیں، ایم کیو ایم بری جماعت ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم لا دین ہیں۔