• news

اردن میں عالم دین انٹرنیٹ پر لوگوں کو دہشت گردی کیلئے اکسانے کے الزام میںگرفتار

عمان (اے پی پی) اردن کی سیکورٹی فورسز نے عالم دین ابو محمد المقدسی کو انٹرنیٹ پر دہشت گرد تنظیموں کی ترویج اور لوگوں کو دہشت گردی کے لئے اکسانے کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا۔ اردنی سیکورٹی فورسز کے مطابق المقدسی کو 15 روز کے لئے تفشیش کے لئے پکڑا گیا ہے اور ان پر الزام ہے کہ وہ القاعدہ کی ترویج اور لوگوں کو القاعدہ کے طرز پر جہاد کی ترغیب دینے میں ملوث ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن