71ء میں پاکستان کا ساتھ دینے سمیت 16 الزامات، بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن کو آج سزائے موت سنائے جانے کا امکان
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے مقامی سربراہ کو آج نام نہاد عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے۔ 71 سالہ مطیع الرحمن نظامی پر 71ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے سمیت 16 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔