• news

تیونس کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل جماعت کو برتری

جدہ (بی بی سی)تیونس میں 2011 میں آنے والے انقلاب کے بعد پہلے مکمل پارلیمانی انتخابات میں سیکولر جماعت ’ نداء تونس‘ کو برتری حاصل ہو گئی ہے۔حکمران اسلام پسند جماعت ’حرکت النہصہ‘ دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے اور اس نے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے قومی حکومت کی تشکیل پر زور دیا ہے۔امکان ہے کہ لبرل سیاسی جماعت نداء تونس 217 میں سے 80 نشستیں جیت جائے گی جبکہ حکمراں اسلام پسند جماعت حریت النہضہ کو 70 سیٹوں پر کامیاب حاصل ہو گی۔پارلیمانی انتخابات میں حر?ت النہضہ اور نداء تونس کے علاوہ سیکولر جماعتوں، کانگریس فار رپبلک اور سیکولر ڈیموکریٹک فورم اور سابق صدر زین العابدین بن علی کی حکومت کے سابق اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔حریت النہضہ کے رہنماؤں نے نداء تونس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ وسیع البنیاد حکومت تشکیل دیں۔

ای پیپر-دی نیشن