• news

الیکشن کمشن کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 13 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

لاہور (نوائے وقت نیوز)  الیکشن کمشن  نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر مسلم لیگ (ن)  کے  8 ارکان پارلیمنٹ اور تحریک انصاف کے 5  ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔  مسلم لیگ ن کے جن ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں رانا شعیب ادریس،  عبدالقدیر علوی  اور محمد کاشف  کے نام بھی شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ایسے ارکان میں وحید اصغر ڈوگر،  عبدالمجید،  میاں اسلم اقبال،  ملک تیمور مسعود اور ڈاکٹر صلاح الدین شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن