• news

عمران خان کے استعفے کی عدم منظوری کیخلاف ارسلان افتخار کی درخواست پر، فریقین کو نوٹس

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قومی اسمبلی سے استعفے سے متعلق دائر رٹ پٹیشن پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے12 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔ پٹیشنر نے رٹ میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے باضابطہ طور پر قو می اسمبلی کی رکنیت سے اپنا اور دیگر ارکان کے استعفے سپیکرکو بھجوا دئیے ہیں جو سپیکر نے ابھی تک منظور نہیں کئے جبکہ اس سلسلے میں آئین کی شق64 بڑی واضح ہے جس کے تحت سپیکر کو بھجوائے گئے استعفے واپس نہیں لئے جا سکتے نہ ہی اس کی تصدیق کی کوئی ضرورت ہے اسلئے عمران خان کا استعفیٰ منظور کرکے راولپنڈی کے حلقہNA - 56 میں ضمنی الیکشن کرایا جائے عدالت عالیہ نے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن