والدہ کی خیریت دریافت کرنے اور صحتیابی کی دعائیں کرنیوالوں کا شکرگزار ہوں: پرویز مشرف
کراچی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے ان کی علیل والدہ کی خیریت دریافت کرنے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئیٹر پر اپنی والدہ کے ہمراہ نئی تصویر جاری کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا وہ دنیا بھر کے ان تمام خیرخواہوں اور دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میری والدہ کی صحتیابی اور بخیر و عافیت وطن واپسی کیلئے دعائوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مجھے میری والدہ کی محبت حاصل ہوئی ہے اور میں اپنی والدہ کو اپنے پاس پا کر انتہائی خوش ہوں۔