• news

استعفیٰ ٹوپی ڈرامہ کے ہدایتکار سراج الحق ہیں، سپیکر منظور کرینگے نہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں: سینیٹر زاہد

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + نوائے وقت نیوز) اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے 2 ماہ سے استعفے کا ڈرامہ کھیل رہے ہیں، استعفے نہ سپیکر منظور کریں گے نہ ہی تحریک انصاف اس کے لئے تیار ہے۔ تحریک انصاف والے پرانی تنخواہ پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق تحریک انصاف کے ٹوپی ڈرامے کے ہدایتکار ہیں۔ تحریک انصاف کے استعفے قبول ہونے چاہئیں، حکومت استعفے منظور کرنے سے ڈر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن