ٹنڈوالہ یار میں بم ناکارہ بناتے زخمی ہونیوالا بم ڈسپوزل کا اہلکار ہسپتال میں چل بسا
ٹنڈوالہ یار (این این آئی ) بم کو ناکارہ بناتے ہوئے زخمی ہونیوالا سب انسپکٹر کراچی کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ منگل کے روز دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم پر اے سیکشن تھانے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے سب انسپکٹر سلیم وسطرئو اور اے ایس آئی خان بہادر دستی بموں کو ناکارہ بنانے پہنچے تھے کہ اس دوران ایک بم کے پھٹ جانے کی سبب سب انسپکٹر سلیم سطرئو شدید زخمی ہوگئے اور انکے دونوں ہاتھ شدید متاثر ہوئے واقعہ کے بعد سب انسپکٹر کو سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار کے بعد سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا اور بعد ازاں وہاں سے بھی کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں گزشتہ روز سلیم وسطرئو کراچی کے نجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔