• news

چالان کرنے پر ڈرائیور نے احتجاجاً رکشے کو آگ لگا دی، ساتھی سمیت گرفتار

لاہور(نامہ نگار)سبزہ زار کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن کی طرف سے چالان کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے مشتعل ہوکر احتجاجاََ اپنے رکشے کو آگ لگادی ۔پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے جلے ہوئے رکشے کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ مانگا منڈی کا رہائشی اکرم اپنے موٹر سائیکل رکشے پر سامان لاد کر آرہا تھا کہ سبزہ زار سکیم موڑ کے قریب ٹریفک وارڈن اصغر نے اسے اوور لوڈنگ کرنے پر روکااور 500روپے کا چالان کر کے چٹ ہاتھ میں تھما دی۔ جس پر اکرم مشتعل ہوگیا اور ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے  طیش میں آکر اپنے رکشے کو آگ لگا دی، اس دوران سڑک پر ٹریفک جام ہو گئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ دونوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن