پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں ان میں سے 2 پشاور اور 2 کیس خیبر ایجنسی میں سامنے آئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 150 جبکہ خیبر پی کے میں 48 ہو گئی ہے، ملک بھر میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 231 ہو گئی۔