• news

’’امریکہ عافیہ صدیقی کو رہا کر کے پاکستان کے حوالے کرے‘‘ خیبر پی کے اسمبلی میں قرارداد منظور

پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی)  وفاقی حکومت امریکی قید میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی یقینی بنانے کیلئے اقوام متحدہ اور امریکہ پر دبائو ڈالا جائے۔ بدھ کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس سپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت ہوا ۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت اسلامی کی جانب سے رکن اسمبلی محمد علی نے امریکہ کی قید میں موجود پاکستانی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے قرار داد پیش کی ۔قرارداد پرتمام جماعتوں کے اراکین نے بھی دستخط کئے تھے ۔ قرار داد میں کہاگیا کہ عافیہ صدیقی جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ کی قید میں ہیں اور انتہائی تکلیف دہ حالات سے گزر رہی ہیں ، اس امر پر پوری امت مسلمہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے تاہم کسی نے بھی انکی رہائی کیلئے کوشش نہیں کی ۔ خیبر پی کے اراکین اسمبلی نے عافیہ صدیقی کو امریکہ کی قید سے رہا کرکے پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے سفارش کی کہ عافیہ صدیقی کی رہائی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور اس حوالے سے اقوام متحدہ اور امریکہ پر دباو ڈالا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن