• news

خان صاحب کا مستقبل ’’تاریک انصاف‘‘ ہے، اسٹیبلشمنٹ واضح کرے وہ کسی تحریک کے پیچھے نہیں: فضل الرحمن

پشاور (نوائے وقت نیوز)  جے یو آئی (ف)  کے زیر اہتمام گرینڈ قبائلی  جرگہ ہوا۔ جرگہ  کی صدارت مولانا فضل الرحمن  نے کی۔ جرگے سے خطاب کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  پشتونوں کی روایت میں بار بار جرگے نہیں ہوتے۔ سیاسی جماعتوں  اور حکومت سے  کہیں گے کہ قبائل کے سر پر ہاتھ رکھیں۔  ہم سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ علاقے کلیئر ہوئے  لیکن متاثرین اپنے گھروں کو ابھی واپس نہیں گئے۔ انہوں  نے کہا کہ فحاشی اور عریانی  کا نوٹس لیا جائے، کیا آئی ایس پی آر کو یہ نظر نہیںآ رہا۔ اسلامک  یونیورسٹی  اسلام آباد نے اسرائیل کا ثقافتی  میلہ سجایا۔  اسلامک  یونیورسٹی کے ڈین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔  مجھ پر حملہ ہوا مگر فوج نے ہمدردی  کا اظہار نہیں کیا۔ ملک  میں مسلح  جنگ لڑنا  نہیں چاہتا فوج میری بھی فوج ہے۔ خان صاحب  کا مستقبل تاریک انصاف  ہے۔ اسٹیبلشمنٹ  واضح کرے کہ وہ کسی تحریک کے پیچھے نہیں ہے۔ فوج کو سیاست میں نہیں لانا چاہئے۔ اسٹیبلشمنٹ  کو میرے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا ہو گی، میں بھی ایک شہری ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن