• news

تھر : پاک فوج نے راشن تقسیم کا عمل شروع کر دیا

تھر (ثناء نیوز) پاک فوج کی 4کمپنیاں تھر کے باشندوں کی امداد کیلئے سرگرم عمل ہیں۔فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے دوردراز علاقوں تک امداد پہنچانے کا عمل شروع کردیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق تھر میںغذائی قلت اور مناسب علاج معالجے کی سہولیات میسرنہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔نواحی گاں چارنور میں ڈیڑھ ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی جس سے ہلاکتوں کی تعداد بتیس ہو گئی۔تھرپارکر صوبہ سندھ کا ضلع ہے۔اس کے باوجودانسان اورجانور بھوک اور پیاس کی وجہ سے یکساں طورپرموت کی زدمیں ہیں۔ تھر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کودیکھتے ہوئے جی اوسی حیدر آباد میجر جنرل عبدالعزیز نے چھا چھرو کا دورہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن