بھارت: کالا دھن بیرون ملک منتقل کرنیوالے 627 افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش
نئی دہلی (آئی این پی + اے ایف پی) بھارتی حکومت نے بیرون ملک میں جمع شدہ کالے دھن کے معاملے میں 627 افراد کی فہرست سپریم کورٹ کے حوالے کردی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو اٹارنی جنرل مکل روہتگی کا کہنا تھا کہ فرانس کی حکومت سے ملنے والے 627 ناموں کی فہرست سپریم کورٹ کو سونپ دی گئی ہے۔ یہی فہرست 27 جون 2014 کو ایس آئی ٹی کو بھی دی تھی جن میں نصف سے زیادہ بھارتی ہیں تاہم انہوں نے ان کے ناموں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے یہ لفافے ابھی نہیں کھولے۔