پارلیمنٹ ہائوس کی برقی ضروریات کو شمسی نظام کے تحت لانے کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد (این این آئی) پارلیمنٹ ہائوس کی بجلی کی ضروریات کو شمسی نظام کے ماتحت لانے کیلئے حکومت اور چین کے مابین پارلیمنٹ ہائوس میں مفاہمتی یادداشت کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پاکستان میں چینی سفیر مسٹر سن وائی ڈونگ سمیت ارکان پارلیمنٹ ، قومی اسمبلی و دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔