• news

برکینا فاسو : مظاہرین کا پارلیمنٹ پر حملہ‘ عمارت نذرآتش‘ اسمبلی تحلیل فوج نے عبوری سیٹ اپ بنا دیا

اوگادوگا (اے ایف پی) صدر بلیس کومپیر کو ایک بار پھر مدت میں توسیع کیلئے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت سے متعلق آئینی ترمیم پر ووٹنگ متوقع تھی۔ ووٹنگ سے قبل مغربی افریقی ریاست برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگا دوگا میں حکومت مخالف ہزاروں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ عمارت جلا دی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے پتھرا¶ کر دیا اور جوابی فائرنگ میں ایک شخص مارا گیا۔ مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بھی حملہ کیا۔ اس دوران کچھ دیر کیلئے ٹی وی چینل کی نشریات کو بند کر دیا گیا۔ صدر بلیس کومپیر 1987ءمیں صدر بنے تھے۔ آرمی چیف نیورے ٹرا¶رے نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا عبوری سیٹ اپ بنا دیا گیا۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کے باہر کئی گاڑیاں اور اندر دستاویزات کو بھی آگ لگا دی اور کمپیوٹر چرا لئے۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ ایک شخص نے تاثرات دئیے صدراعتماد کھو چکے ہمیں ان کی ضرورت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن