الیکشن کمشنر کی تقرری پر درخواست، حکومت نے عدالت میں ساتھ نہیں دیا: خورشید شاہ
اسلام آباد (این این آئی) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں حکومت کی پوری پوری مرضی شامل تھی، افسوس عدالت میں حکومت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا فیصلہ 16نومبر سے پہلے ہوجائیگا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپنے چیمبر کے اندر صحافیوں سے بات چیت میں سید خورشید شاہ نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ایک اہم معاملہ ہے۔ وزیراعظم ہمیں تین نام بھیجیں چیف الیکشن کمشنر کے انتخاب کے حوالے سے پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ کیا جائیگا اگر پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں آئی تو اس سے بھی مشورہ کریں گے تاکہ ملک کے مفاد میں بہترین فیصلہ کیا جا سکے۔
خورشید شاہ