ورلڈ کبڈی لیگ، کسی پاکستانی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نہیں
لاہور (سپورٹس رپورٹر/نمائندہ سپورٹس) بھارت کا پاکستان سے دشمنی کا مکروہ چہرہ کھیل کے میدان میں بھی سامنے آ گیا ہے، بھارت میں جاری ورلڈ کبڈی لیگ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز کے کسی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نہیں آیا جبکہ دیگر ٹیموں کے 20 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں مگر لیگ انتظامیہ نے ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جن مختلف ٹیموں کے 20 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے نام یہ ہیں۔ جسکران سنگھ، گیندیپ سنگھ جوگیوال، یاسمین ملک، گرپریت سنگھ، امرتپال سنگھ، چامکور سنگھ، سرندر سنگھ شامل ہیں۔