چین کو بتا دیا، پاکستان خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارتی اخبار کا دعویٰ
بیجنگ/ نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بیجنگ میں ہونیوالے استنبول پراسس کی چوتھی وزرائے خارجہ کانفرنس میں بھارت اور افغانستان نے خطے میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش اور چین سے تحفظات کا اظہارکیا۔ اس موقع پر الزام عائد کیا گیا کہ گو پاکستان چین کا اتحادی اور شراکت دار ہے تاہم وہ خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔