ہائر ایجوکیشن کمشن کو نصاب میں تبدیلی کا اختیار نہیں، پیپلزپارٹی، اے این پی نے وزیراعظم کا فیصلہ مسترد کر دیا
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو پرائمری‘ مڈل اور سیکنڈری کے نصاب میں تبدیلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نصاب میں تبدیلی کا مینڈیٹ حاصل نہیں۔