• news

عمران کہیں تو میں ان کے پاس آنے کو تیار ہوں: ایاز صادق

اسلام آباد(ثناء نیوز)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کہیں تو میں ان کے پاس آنے کوتیار ہوں اور وہ جتنے لوگ کہیں گے میں انہیں بھی ساتھ لائوں گا تاکہ یہ معاملہ حل ہو جائے۔ میں نے عمران کے خلاف اﷲ کی عدالت  میں کیس فائل کر رکھا ہے وہی مجھے انصاف دے گا ۔عمران خان  جس اسمبلی کے خلاف بولتے ہیں بالاخر انہوں نے اسی میں آنا ہے۔ تحریک انصاف کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن کرائے جائیں گے۔دریں اثناسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج تین روزہ سرکاری دورے پر سپین کے دارالحکومت میڈرڈ روانہ ہونگے۔ اس دورے کی تکمیل پر سپیکر 6 روزہ سرکاری دورے کے لئے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا روانہ ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن