گجرات: لڑکی اغواء کرنے پر مخالفین نے 2 افراد کو قتل کر دیا
گجرات (نامہ نگار) لڑکی اغواء کے تنازع پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا جبکہ 5 سالہ بچے سمیت دو زخمی ہو گئے۔ تھانہ کنجاہ کے گائوں مچھیانہ کے عادل وغیرہ 7 افراد نے جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جانیوالے اپنے مخالفین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ماموں بھانجا ظفر اور سلیمان جاںبحق ہو گئے۔