• news

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی گاڑی نے خاتون کو کچل دیا‘لوگوں کا احتجاج

سری نگر  (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے قصبے بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک 50سالہ خاتون کو دانستہ طور پر ٹکر مارکر قتل کر دیا۔ واقعے کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے زبردست احتجاج کیا اور اس دوران پولیس اسٹیشن پر شدید پتھرائو کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 7راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ایک گاڑی نے بانڈی پورہ پولیس اسٹیشن کے متصل پل کے نزدیک ایک خاتون راہگیر کو بری طرح سے کچل ڈالا۔سعیدہ بیگم نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔واقعے کے بعد دکانیں آناً فاناً بند ہوگئیں اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔مشتعل لوگوں نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی اور پولیس سٹیشن پر پتھرائو کیا۔

ای پیپر-دی نیشن