• news

بھارتی حکومت فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرے: ہیومن رائٹس واچ

نیویارک(آن لائن)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں ملوث اعلیٰ حکام کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے پر بھارت میں وقتا فوقتا قائم ہونے والی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھا رتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ پولیس میں اصلاحات کرے اور فرقہ وارانہ تشددکے خاتمے کیلئے قانون سازی کرے ۔ جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے  کہاہے کہ 1984ء کے سکھ مخالف فسادات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے  میں  بھارت کی ناکامی سے  سکھوں کو انصاف نہیں مل سکا ۔ انتظامیہ نے بار بار تحقیقات روک کر سکھوں پر مظالم میں ملوث اہلکاروں کاتحفظ کیا  جس سے بھارت کے نظام عدل پر سے لوگوں کو اعتماد اٹھ گیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن