• news

نواز شریف کی بجائے چوہدری نثار نے اپوزیشن کے ’’ولن‘‘ کی شکل اختیار کر لی

 قومی اسمبلی کا 15واں  سیشن دو ہفتے تک جاری رہنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا  قومی اسمبلی کے اجلاس میں قانون سازی ہوئی اور نہ ہی دو ہفتے کے دوران صدارتی خطاب پر بحث  ہو سکی البتہ پاکستان پیپلز پارٹی جسے عمران خان’’ فرینڈلی اپوزیشن‘‘ کا طعنہ دیتے تھکتے نہیں نے اپنے آپ کو ’’حقیقی اپوزیشن‘‘ ثابت کرنے کی کو شش کر رہی ہے  ایک طرف ’’مزدور دوست‘‘ کہلانے کے لئے ’’واک آئوٹ اور دھرنے  دے  رہی ہے دوسری طرف پیپلز پارٹی اپنا سارا غصہ وزیر اعظم کے اوپننگ بیٹسمین چوہدری نثار علی خان پر اتا رہی ہے  پیپلز پارٹی کے  رہنمائوں کے طرز عمل سے بعض اوقات ایسا دکھائی     دیتا ہے کہ  وہ وزیر اعظم کے دوست ہیں ان کا اصل’’ ولن‘‘  چوہدری نثار علی خان ہے چوہدری نثار علی خان ان کے دل میں کانٹے کی طرح چھبتے ہیں اس لئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری نثار علی خان کو اپنا ہدف بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں چوہدری نثار علی خان اور میاں شہباز شریف پیپلز پارٹی کے لئے اپنے دل میں نرم گوشہ نہیں رکھتے۔

ای پیپر-دی نیشن