پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں: عرفان الٰہی
لاہو ر (کامرس رپورٹر ) پنجاب حکومت لوگوں کو مناسب روزگار فراہم کرنے اور ان کو فائدہ پہنچانے کے لیے صوبہ پنجاب میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ منصوبوں کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ان خیالات کا اظہار چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد عرفان الہی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ منصوبوں کے آغاز کی ورکشاپ کے اختتامی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مذکورہ ورکشاپ کا انعقاد محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پبلک پرایئویٹ پارٹنر شپ سیل سمیت ایشیائی ترقیاتی بینک اور کورین ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے باہمی اشتراک و تعاون سے کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصدپبلک پرایئویٹ پارٹنر شپ سیل، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت کورین ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے باہمی اشتراک سے منصوبوںکو پایا تکمیل تک پہنچانا ہے ۔