پنجاب میں 5 ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب 42 کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور
لاہو ر (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2014-15ء کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اکیسویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 5 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1ارب 42کروڑ 71 لاکھ 76 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ جن 5 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب شہری امپورومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (پی سی ٹو) ملٹی ٹرینچ فنانسنگ سہولت کے لیے تکنیکی مدد 9 کروڑ 32 لاکھ 20 ہزار روپے ضلع راوالپنڈی میں ہائی کورٹ روڈ سے جی ٹی روڈ تا کار چوک بشمول اضافی لمبائی چکلالہ سکیم تھری روڈ کی بحالی اور بہتری کے لیے 37کروڑ 93 لاکھ 47 ہزار روپے شامل ہیں۔