کاروبار کیلئے سازگار ممالک کی فہرست میں پاکستان کی تنزلی افسوسناک ہے: خالد پرویز
لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کاروبار کیلئے سازگار ممالک کی فہرست میں پاکستان کے ایک درجہ مزید نیچے گرنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار کرنا روز بروز مشکل اس لئے ہوتا جا رہا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیاں زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں معاشی پالیسیاں ترتیب دیتے وقت بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینا تو درکنار مشاورت تک نہیں کی جاتی آپ کوئی نیا صنعتی یونٹ لگانا چاہتے ہیں تو بیسوں محکمے منہ کھولے ملیں گے ٹیکس کا نظام ظالمانہ ہے جو ٹیکس نیٹ بڑھانے، بقایا جات کی ریکوری اور ٹیکس چوری روکنے کی بجائے پہلے سے موجود ٹیکس گزاروں کو تنگ کرتا ہے یہ نظام ٹیکس چور طبقہ اشرافیہ کو سپورٹ دیتا اور چھوٹے کاروباری افراد پر گرفت کرتا ہے۔