• news

آذر بائیجان کے سفیر نے سرگودھا میں سیلاب زدگان میں راشن بیگ تقسیم کیے

لاہور (پ ر) پاکستان میں تعینات آذر بائی جان کے سفیر ڈیش شکاروو(Dashgin Shikarov) نے آج سرگودھا (تخت ہزارہ) میں سیلاب زدگان خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں واحد ایٹمی طاقت ہے جس کی وجہ سے بھی پاکستان کو دنیا میں عزت واحترام سے دیکھا جاتا ہے ہم الگ نہیں بلکہ ایک ملک ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا کہ آذر بائیجان نے ہمیشہ ہر مصیبت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ سابق ایم این اے شاہنواز رانجھا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آذر بائیجان حکومت کے شکرگزار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن